کراچی: متوقع طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند، ٹریفک پلان جاری

 

کراچی: متوقع طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند، ٹریفک پلان جاری

کراچی: متوقع طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند، ٹریفک پلان جاری

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ مقامی ریسٹورنٹ سے خیابانِ اتحاد تک آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

روڈ بندش کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ٹریفک کو خیابانِ مجاہد سے سروس روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ خیابانِ اتحاد سے آنے والی تمام ٹریفک واپس اور خیابانِ صبا کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ روڈمتوقع طوفان کے پیشِ نظر بند کیا گیاہے۔ ساحل پر جانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی