منی پور واقعہ، بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کی وجہ کیا ہے؟

 

منی پور واقعہ

منی پور واقعہ، بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کی وجہ کیا ہے؟

بھارتی ریاست منی پور میں لسانی فسادات جاری ہیں۔ ان فسادات کی وجوہات کیا ہیں اور گزشتہ دنوں جو ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرواتے دکھایا گیا ہے۔

 اس علاقے میں میٹی قبائل جوکہ اکثریت میں ہیں اور اقلیتی کوکی قبائل کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔منی پور میں حالیہ نسلی فسادات 3 مئی کو اس وقت شروع ہوئے جب ریاست کی طلبہ تنظیم ’آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین منی پور نے منی پور ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے ایک فیصلے کے خلاف اور ریاست کی تمام اقلیتی برادریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منی پور ہائی کورٹ کے سامنے مارچ کیا، جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

اس فیصلے کے مطابق اکثریتی قبیلے میٹی کو بھی اقلیتی قبائل میں شامل کیا جانا تھا جس پر فسادات شروع ہوئے۔

 ریاست منی پورمیں ہونے والے فسادات میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ کئی گرجا گھروں، سرکاری دفاتر اور گھروں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما این بائرن سنگھ 2017 سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ریاست میں 53 فیصد آبادی ہندو میٹی قبیلے کی ہے جبکہ ریاست میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے کوکی اقلیتی قبیلے کی شرح 16 فیصد ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی