ہیپاٹائٹس بیماری کےپھیلنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟

 

ہیپاٹائٹس بیماری کےپھیلنے کی بڑی وجہ

ہیپاٹائٹس بیماری کےپھیلنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سابق ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق  پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ انجیکشن سرینجز کا دوبارہ استعمال ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آلودہ خون کی منتقلی بھی ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہو سکتاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی آلودہ خون سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارۂ صحت WHO کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ ارب سے زائد انجکشن لگائے جاتے ہیں اور اوسطاً ہر شخص کو 6 سے زائد انجکشن سالانہ لگائے جاتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیپاٹائٹس A اور E آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی