13اگست کو سندھ حکومت کی مدت ختم ہورہی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

 

13اگست کو سندھ حکومت کی مدت ختم ہورہی ہے

13اگست کو سندھ حکومت کی مدت ختم ہورہی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ 13 اگست کو صوبائی حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کریں گے۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ حیدرآباد میں یوم عاشورہ کے موقع پرمرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جلوس کا جائزہ لینے آیا ہوں، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کے باوجود انتظامات مکمل ہیں۔ آئی جی سندھ میرے ساتھ ہیں اور ہماری پورے سندھ پر نظر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر کو حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے متعلق شکایت دی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی