خوراک کے ذریعےموٹا ہونے کا طریقہ - Mota hone ka Tarika

 

Mota hone ka tarika

خوراک کے ذریعےموٹا ہونے کا طریقہ - Mota hone ka Tarika

ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کا وزن کسی بھی صورت میں نہیں بڑھتا ہے اور وہ اپنے دبلے پتلے جسم کو کسی بھی طرح خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کیلئے طبی و غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ  وزن بڑھانے کے لیے مثبت طرز زندگی ، غذا اور ورزش سے مدد لینی چاہیے۔

طبی ماہرین کے مطابق وزن میں کمی یا وزن بڑھانے کے لیے دونوں صورتوں میں کسی قسم کے سپلیمنٹس، دوا یا انجیکشنز کا استعمال نہایت مضر صحت عمل ثابت ہوسکتا ہے لہذا ہمیں وزن میں اضافے کیلئے اپنی خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کے دوائیں استعمال کرنے کی۔

وزن بڑھانے والے پھل

کچھ پھل ایسے ہیں جو ہمارے وزن کو بڑھا کر ہمیں صحت مند کرنے مدد کرتے ہیں۔ ان پھلوں میں سیب، امرود، انگور، املوک  شامل ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ تمام موسمی پھل ضرور کھانے چاہییں ۔

وزن بڑھانے والی سبزیاں

 سبزیوں کے حوالے سے بھی طبی ماہرین کا کہتے ہیں کہ زیتون، آلو، مٹر، مکئی اور امریکی کدو کے علاوہ دوسری موسمی سبزیوں کواپنی  خوراک میں شامل کریں۔

وزن بڑھانے والی غذائیں

کچھ ایسی غذائیں ہیں جو وزن میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں وہ یہ ہیں۔

  • خشک میوہ جات کا استعمال کریں یہ آپ کے وزن میں اضافہ کرنے میں مدد کریں گی۔
  • دودھ ،دہی اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال بڑھائیں۔کیونکہ یہ کیلشیئم اور کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں اور وزن بڑھاتی ہیں۔
  • زیتون کے تیل میں پکے کھانے آپ کے وزن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
  • اگر وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں توخالص گندم کا استعمال شروع کریں۔
  • اپنی روزمرہ کی خوراک میں گوشت اور دیسی انڈوں کا استعمال بڑھائيں، دیسی انڈے کے فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ جسم کو موٹا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ تمام غذائيں ایسی ہیں جن کے استعمال سے صحت  بہتر ہونے کے ساتھ وزن بڑھانے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دماغی طور پر صحت مند ہونا بھی آپ کے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔ یعنی جو لوگ خوش رہتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں جلدی صحت مند ہوجاتے ہیں۔ لہذا دماغ کی صحت کو بہتر بنانے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔

کم وزن والے افرادکیلئے وزن میں اضافے کا ایک طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہیں اپنے کھانے کی ترتیب میں تبدیلی لانے چاہیئے۔ یعنی دن کے تین مرتبہ کھانے کی ترتیب سے ہٹ کر کھانا چاہیے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تین وقت کے کھانے کی تعداد کو بڑھا کر چھ کر لیا جائے اور ہر دو سے تین گھنٹے بعداوپر بتائی گئی اشیاء میں سے کچھ نہ کچھ کھایا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی