گھریلو اشیاء کے ذریعے خارش کا علاج جانئے | Kharish Ka ilaj

 

خارش کا علاج | Kharish Ka ilaj

 گھریلو اشیاء کے ذریعے خارش کا علاج | 

Kharish Ka ilaj

خارش ایک بہت زیادہ تکلیف دہ بیماری ہے۔ خارش دیگر کئی بیماریوں کی وجہ سے لگ سکتی ہے ان میں کچھ جلد کی بیماریاں اور کچھ اندرونی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

خارش اگر کم ہو تو اس کا علاج کرناممکن اور آسان ہوتا ہے۔ اگر یہ مرض شدت اختیار کرجائے تو اس کا علاج قدرے مشکل ہوجاتا ہے۔ لہذا خارش کا علاج کرنے کیلئے جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

خارش کی وجوہات

جسم پر خارش شروع ہونے کی چند عام وجوہات میں چٹ پٹے کھانے کھانا، حشرات کے کاٹنے  یا دواؤں کا کثرت سے استعمال ہوسکتا ہے۔

خارش کی ایک وجہ کچھ ذہنی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں جن کے ساتھ جلد کی خارش  پیدا ہوتی ہے۔ جیسے جنونی اضطراب اور ذہنی تناؤ کی بیماری وغیرہ۔ اس کا علاج ماہر نفسیات کے ذریعے  کیا جاسکتا ہے۔

خارش کا علاج | Kharish Ka ilaj

سیب کے سرکے سے علاج

سیب کا سرکہ جلد پر الرجی اور خارش سے چھٹکارے کیلئے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن سیب کے سرکے کو جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اسے پانی میں محلول کر کے لگانا ضروری ہے۔

ناریل کا تیل

ناریل کا  تیل الرجی اور خارش وغیرہ میں آرام پہنچاتا ہے جب کہ اسے آپ جلد پر موائسچرئزر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ناریل کا تیل تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خواص بھی پائے جاتے ہیں۔

ایلوویرا جیل سے خارش کا علاج

ایلوویرا جیل کو جِلد پر لگانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ ایلوویرا جیل ایگزیما، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ جِلد کی خارش کا شکار ہوگئے ہیں یا آپ کو الرجی ہو جائے تو اس پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے فوراً آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Kharish Ka ilaj


خارش کا گھریلو علاج

اگر آپ کو نہایت سنگین قسم کی خارش نہیں تو خود کی دیکھ بھال کے یہ چند اقدامات جو کچھ مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

  • نہانے کے لیے گرم پانی کا استعمال کریں۔
  • ایسے صابن کا استعمال کریں جس میں خوشبو نہ ہو۔
  • داد کی خراش کو بڑھنے نہ دیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • اینٹی فنگل کریم کا استعمال کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی