چیئرلفٹ واقعے سے متعلق مکمل ابتدائی رپورٹ منظرعام پر

 

چیئرلفٹ واقعے سے متعلق مکمل  ابتدائی رپورٹ منظرعام پر

چیئرلفٹ واقعے سے متعلق مکمل  ابتدائی رپورٹ منظرعام پر

تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں ہوا میں معلق ہونے والی چیئرلفٹ میں پھنسنے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق چیئرلفٹ میں 7 طالب علم اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانے کےلیے سوار ہوئے۔

صبح 7:45 بجے کے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا۔ کیبل ٹوٹنے کی وجہ  سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا میں معلق ہوگئی۔  چیئرلفٹ زمین سے تقریبا 6 ہزار فٹ کی بلندی پر معلق رہی۔

 چیئرلفٹ میں سوار لوگوں کے نام ابرار، عرفان، اسامہ، رضوان اللہ عطااللہ ، نیاز محمد، شیر نواز اور گلفراز ہیں۔

کیبل ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کمشنر ہزارہ سے رابطہ کرکے ہیلی کاپٹر کے انتظام کےلیے کہا۔ آرمی ہیلی کاپٹر صبح 11:45 بجے جائے وقوع پر پہنچ گئے، تقریباً 2 بجے پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کےلیے پہنچا۔

ریسکیو آپریشن کےلیے وادی کاغان میں مقیم ایس ایس جی ٹیم سے بھی رابطہ کیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی