بٹگرام،چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع

بٹگرام،چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع

بٹگرام،چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع

تفصیلات کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسنے والے افراداور بچوں کو بچانے کے لیے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کردیا گیاہے۔

عینی شاہد کے مطابق دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری کیبل لگا کر چھوٹی ڈولی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دوسری ڈولی لفٹ کی تنصیب میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

عینی شاہد نور الہادی کے مطابق پھنسنے والوں میں پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔

نورالہادی کے مطابق اس سے پہلے چھوٹے موٹے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں بلند پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ پھنس گئی تھی، چیئرلفٹ میں بچے بھی موجود ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی