بٹگرام، چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا

 

بٹگرام، چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا

بٹگرام، چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کوکوتاہی برتنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل کی جائيں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی