کراچی،آشوب چشم کی وباء میں تیزی سے اضافہ

 

آشوب چشم

کراچی،آشوب چشم کی وباء میں تیزی سے اضافہ

تفصیلات کے مطابق سربراہ شعبہ امراض چشم سول اسپتال پروفیسر مظہرالحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کراچی میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پروفیسر مظہر الحق کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ آنکھوں کی یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتی ہے۔

آشوب چشم کی علامات کیا ہیں؟

ڈاکٹرمظہرالحق نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں۔  چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

احتیاطی تدابیر

سربراہ امراض چشم سول اسپتال کراچی نےآشوب چشم کے متعلق حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ:

  •  آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کریں۔
  •  متاثرہ شخص ٹیشو یا صاف  اور نرم کپڑے سے آنکھوں کوصاف کرے۔
  • متاثرہ شخص اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی