آشوب چشم کیا ہے ؟ جانئے علامات اور علاج

 

آشوب چشم کیا ہے ؟ جانئے علامات اور علاج

آشوب چشم کیا ہے ؟ جانئے علامات اور علاج

آشوب چشم  آنکھوں کی ایک عام بیماری ہے جس سے  دنیا بھر کے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔ آشوب چشم کے باعث آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ ان دنوں میں آشوب چشم کی بیماری تیزی سے پھیلرہی ہے۔ اس کے متعلق ڈاکٹرز کی ہدایات کیا ہیں اور اسکی وجوہات اور علاج کیسے ممکن ہے؟ اس کے متعلق تفصیل درج ذیل ہے۔


آشوب چشم کیاہے؟

آشوب چشم ایک بیماری ہے جس میں آنکھوں کی سوجن ہوسکتی  ہے۔ آنکھیں زرد رنگ کی ہوجاتی ہیں اور ان میں جلن اور تکلیف کی شکایت ہوسکتی ہے۔


آشوب چشم کی علامات کیا ہیں؟

اس  بیماری کی عام علامات میں آنکھوں میں خارش ، آنکھوں کا سرخ ہوجانا اور سوجن کی وجہ سے تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

مریض کی آنکھوں سے آشوب چشم کا پانی بہنا شروع ہوجاتاہے۔


آشوب چشم کی وجوہات

  1. آشوب چشم  کی وجوہات میں  مندرجہ ذیل اسباب شامل ہو سکتے ہیں:
  2. اس کی وجہ کوئی وائرس بھی ہو سکتا ہے۔
  3. وائرل انفیکشن بھی اسکا سبب ہوسکتا ہے۔
  4. بیکٹیریا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔
  5. الرجی کی شکایت کی وجہ سے یہ انفیکشن ہوسکتا ہے۔
  6. آنکھ میں کیمیائی چھڑکاؤ
  7. آنکھ میں جانے والی کوئی اجنبی چیز
  8. نوزائیدہ بچوں میں، آنسو کی نالی کا بند ہوجاناشامل ہے۔

 

آشوب چشم کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے؟

آشوب چشم کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کریں

آشوب چشم کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے حفظان صحت کی مندرجہ ذیل مشق کریں، مثال کے طور پر:

  • اپنی آنکھوں کو اپنے ہاتھوں سے مت رگڑیں ۔
  • اپنے ہاتھوں کودھوئیں۔
  • روزانہ صاف تولیہ اور دھلے ہوئے کپڑے کا استعمال کریں۔
  • تولیے اور کپڑوں کو آپس میں ملانے سے گریز کریں۔
  • اپنے تکیے کو اکثر دھوتے رہیں۔
  • اپنی آنکھوں کے کاسمیٹکس جیسے کاجل کو انفیکشن کے بعد پھینک دیں۔
  • آنکھوں کے کاسمیٹکس یا ذاتی آنکھوں کی دیکھ بھال کی اشیاء کا اشتراک نہ کریں۔


آشوب چشم کا علاج

اس مرض میں  کسی مخصوص طبی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔  لیکن آنکھوں کے قطرے تکلیف اور خشکی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں پر اگر کولڈ کمپریس لگا لیا جائے تو اس سے سوزش کو کم کرنے اور آنکھوں کو سکون دینے میں مدد مل سکتی ہے۔


آشوب چشم کادیسی علاج

آنکھوں پر نیم گرم کپڑا لگانے سے سوجن کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور آنکھوں کو انتہائی سکون کا احساس ہوگا۔ ایک صاف، نرم کپڑا گرم پانی میں بھگو کر استعمال کریں، اور اسے چند منٹوں کے لیے بند پلکوں پر آہستہ سے رکھیں۔ یہ عمل دوہرائیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی