برطانوی ہائی کمشنر نے نسیم شاہ کو اپناپسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

 

برطانوی ہائی کمشنر نے نسیم شاہ کو اپناپسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

برطانوی ہائی کمشنر نے نسیم شاہ کو اپناپسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اپناپسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

چند روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچز پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم نے نہایت زبردست پرفارمنس دکھائی مگر نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے، میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کی غرض سے لے کر جاتے تھے۔

25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کا دورہ کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلی حکام اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی