کراچی شیر واقعہ،مالک کے بیان پر شک ہے، محکمہ وائلڈ لائف

 

Lion on Shahrah e Faisal

کراچی شیر واقعہ،مالک کے بیان پر شک ہے، محکمہ وائلڈ لائف

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف سڑک شاہراہ فیصل پر شیر کے کھلے عام گشت کرنے پر وائلڈ لائف کے انسپکٹر مختار سومرو نے کہا ہے کہ شیر کے مالک کو گرفتار کیا گیاہے،اس کے بیان پر شک ہے۔

مختارسومرو نے کہا کہ شیر جیسے جانور کا معائنہ ویٹرنری ڈاکٹر اپنے کلینک میں نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیرجیسے جانور کی منتقلی یا نقل و حرکت کے بارے میں وائلڈ لائف کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جانور کو کہیں بھی لے جاتے وقت وائلڈ لائف کی ٹیم کاساتھ ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر کا طبی معائنہ کیا گیا ہے بظاہر وہ بیمار بھی نہیں دکھائی دے رہا۔ حقائق جاننے کیلئے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب اچانک شیرسامنے آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ شیر وہاںکافی دیر تک چہل قدمی کرتا رہا، طویل کوششوں کے بعد شیر پر قابو پایا گیا اور اسے چڑیا گھر میں منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی