مقتولہ فاطمہ کے والدین انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچ گئے

 

مقتولہ فاطمہ کے والدین انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچ گئے

مقتولہ فاطمہ کے والدین انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں تشدد کی وجہ سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت پر مقتولہ فاطمہ کے والدین سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ  جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گزشتہ رات حویلی سے ریسکیو کی گئی 3 خواتین ملازمائيں اور ان کے 4 بچوں کو بھی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ جبکہ پولیس نے ریسکیو کی گئی تینوں خواتین ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حویلی میں مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی