کراچی، فیکٹری ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

 

کراچی، فیکٹری ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

کراچی، فیکٹری ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مقامی فیکٹری ملازمین سے بھری بس  کولوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 13 ستمبر کی صبح شاہ فیصل کالونی کے علاقے 3 نمبر پر ملزمان نے فیکٹری ملازمین سے بھری بس کو روکا اور اس میں سوار ہو کر تمام ملازمین سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور انویسٹی گیشن پولیس نے 3 ملزمان شہباز، داؤد اور نوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شہباز پولیس یونیفارم پہن کر بھی وارادتیں کرتا تھا جبکہ ملزمان کا یہ ایک گینگ  ہے جوکورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی کرتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے باقی ساتھیوں کو تلاش کیا جارہاہے جبکہ تینوں ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی