یوکرین کا روسی بجلی گھر پر ڈرون سے حملہ

 

یوکرین کا روسی بجلی گھر پر ڈرون سے حملہ

یوکرین کا روسی بجلی گھر پر ڈرون سے حملہ

تفصیلات کےمطابق روس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نے اس کے بجلی گھر پر ڈرون سےحملہ کیا ہے جس سے ایک اسپتال سمیت رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی گورنر نے بتایا کہ یوکرین نے جمعہ کو روس کے سرحدی گاؤں کے سب اسٹیشن پر 2 حملے کیے جس کی وجہ سے ایک اسپتال کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

گورنر کے مطابق ڈرون حملے کی وجہ سے ایک بجلی کے ٹرانسفارمر نے آگ پکڑ لی جس سے قریبی رہائشی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے پرفائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے بروقت آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا اور جلد ہی اسپتال سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی