آشوب چشم، پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کااعلان

 

آشوب چشم پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کااعلان

آشوب چشم، پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کااعلان

تفصیلات کے مطابق آشوبِ چشم کی وباء کی وجہ سے محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  29 ستمبر کو عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی وجہ سے صوبے میں عام تعطیل دی گئی ہے۔

اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آشوبِ چشم وباء کی وجہ سے جمعرات اور ہفتے کو نجی و سرکاری اسکولوں کو بند رکھنے  کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی