پاکستان سے مصر سفر کرنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

 

پاکستان سے مصر سفر کرنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

پاکستان سے مصر سفر کرنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔ ہدایت کے مطابق مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے یہ تمام ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے جاری کی ہیں۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر سفرکرنےوالے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ مصرکی حکومت نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کیلئے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی