بادام کے بے شمار فوائد

 

بادام کے بے شمار فوائد

بادام کے بے شمار فوائد

بادام ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے۔ بادام نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ متعدد ایسے طبی مسائل سے بھی حل کرتا ہے جن سے چھٹکارے کے لیے اکثر افراد مہنگی ترین دوائیاں استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بادام کے ان گنت فوائد ہیں کہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • اگر آپ اپنے دل اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں تو روزانہ صبح اٹھ کر چند بادام کھانا اپنی عادت بنالیں۔
  • باداموں کے چھلکے پر ایسے پروبائیوٹیک کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کو صحت مند بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
  • باداموں کا استعمال اتنا فیٹ ہوتا ہے جو کہ وٹامن اے اور ڈی کے افعال اور ان کے جذب ہونے کو بہتر کرتے ہیں۔
  • بادام اور شوگر کا بھی گہرا تعلق ہے، بادام بلڈ گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
  • باداموں میں موجود میگنیشم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔
  • طبی تحقیقی رپورٹس میں باداموں کے استعمال اور آنتوں، مثانے یا بریسٹ کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔
  • بادام کے چھلکے میں پائے جانے والا ایک نباتاتی کمپاؤنڈ خون کی شریانوں سے جڑے امراض اور ہارٹ اٹیک وغیرہ سے بچاتا ہے۔
  • باداموں میں موجود فلیونوئڈز جسم میں ورم کم کرتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
  • باداموں کا استعمال ہڈیوں کے بھربھرے پن یا فریکچر کا خطرہ کم کرتا ہے۔
  • باداموں میں مٹھاس وغیرہ بہت کم ہوتی ہے اور اس کو روزانہ تھوڑی مقدار میں کھانا میٹابولزم کو بہتر بناکر جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔
  • حافظے کو تیز کرنے کے لیے 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا نہایت مفید ہے۔

 

نہار منہ بادام کھانا

بادام کو رات بھر بھگو کر صبح نہار منہ کھانے سے کئی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

باداموں کو بھگو کر کھانا غذا کے ہضم ہونے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔  جب پانی میں بادام کو بھگویا جاتا ہے اس میں ایک مخصوص تہہ بن جاتی ہے جو اسے آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو مکمل غذائیت فراہم کرتی ہے۔

 

بادام اور مردانہ طاقت

بادام ایک قدرتی سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بادام کے فوائد ہر عمر کے مردوں اور خاص طور پہ شادی شدہ افراد  کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ بادام میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جنسی اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

بادام مردوں کو مضبوط جسم اور تیز دماغ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ شادی شدہ مرد کی جنسی کارکردگی کا براہ راست انحصار جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح پر ہوتا ہے۔ مردوں میں بادام کے فوائد میں سے ایک یہ فائدہ بھی ہے کہ بادام میں کچھ ضروری عناصر ٹیسٹوسٹیرون کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔

روغن بادام سے نفس کی کمزوری کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ بادام کے تیل سے نفس کی مالش کرنے سے نفس توانا اور مضبوط ہوتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی