اخروٹ کے فوائد – اخروٹ کھانے کا بہترین وقت

 

اخروٹ کے فوائد – اخروٹ کھانے کا بہترین وقت

اخروٹ کے فوائد – اخروٹ کھانے کا بہترین وقت

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔

اخروٹ کے فوائد

اخروٹ کے کئی فوائد ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

دانتوں کی مضبوطی

اخروٹ دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

بلڈپریشر میں مفید

کچھ تحقیقی رپورٹس سےپتہ چلا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ تین کھانے کے چمچوں کے برابر اخروٹ کھانے سےٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 47% تک کم ہو جاتا ہے۔

امراض قلب کا علاج

روزانہ مٹھی بھر کے اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ اخروٹ میں ریشے کی کثیر مقدار انسانی آنتوں میں "اچھے" جرثوموں کی پیدائش کو فعّال بناتے ہیں جس سے دل کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی

چھ ہفتوں تک اخروٹ کے مسلسل استعمال سے خون کے اندر "خراب" کولیسٹرول کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

سانس اور دماغی امراض میں مفید

روزانہ 10 گرام یا 7 اخروٹ کھانا سانس کے امراض، دماغی تنزلی اور ذیابیطس سے تحفظ کے ساتھ ساتھ کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

گنج پن کا علاج

طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کے تیل کا استعمال معمول بنانا گنج پن کے مسائل سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس تیل کے استعمال سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی سامنے نہیں آتا۔

بے خوابی کا علاج 

اخروٹ کھانے سے میلاٹونین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ سونے سے پہلے اخروٹ کے استعمال سے بے خوابی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔


اخروٹ کھانے کا طریقہ

اخروٹ کو کھانے کا بہترین طریقہ رات بھر بھگو کر رکھنا ہے، جس کے لئے آپ اخروٹ کے دو سے چار ٹکڑوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگوئیں اور صبح سب سے پہلے ان کو پی لیں۔

خالی پیٹ اخروٹ کھانے سے بھی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو صبح خالی پیٹ اخروٹ کھائیں۔ چند دنوں میں آپ کو فرق نظر آئے گا۔

اخروٹ کو دیگر اجزاء کے ساتھ کچل کر پروٹین شیک اور اسموتھیز میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ آپ اخروٹ، لہسن، ادرک، لیموں کا رس، تیل اور نمک اور کالی مرچ کا استعمال کرکے گھر میں اخروٹ کی چٹنی یا ڈپ بھی بنا سکتے ہیں۔ تھوڑا سا پودینہ بھی چٹنی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 ایک دن میں 7 اخروٹ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اتنی مقدار کھانا صحت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے مگر اس سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔


اخروٹ کھانے کا وقت

اخروٹ کھانے کے لئے بہترین وقت رات کا ہے کہ اس کے استعمال سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے اور اس میں موجود اومیگاتھری، انٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن E کی وجہ سے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

تاہم اخروٹ کو بھگو کر صبح کے وقت خالی پیٹ بھی کھایا  جا سکتا ہے۔

 

اخروٹ اور مردانہ طاقت

اخروٹ کھانے سے اسپرم کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔مغربی غذاؤں کے عادی 117 صحت مند جوان مردوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں انہیں روزانہ 75 گرام اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جس سے سپرم افعال میں بہتری آئی۔اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم اخروٹ کھانا مردوں کو اس حوالے سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی