سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم

 

سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم

سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں میں جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کا  ڈیٹا ترتیب دیں اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ان کو فارغ کریں۔

ذرائع کے مطابق پیر کو نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرصدارت  اسکول ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر تعلیم رعنا حسین اور سیکرٹری شیرین ناریجو نے  بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔

نگران  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی صرف حاضری کافی نہیں انہیں طلبا کی تربیت اور پڑھانا بھی آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں انسپیکشن کے عمل کو بہترین بنایا جائے، جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کو فارغ کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے مؤثراقدامات کیے جائیں ، پرائیوٹ اسکولوں میں بھی ایسے مسائل رپورٹ ہو رہے ہیں، اس کا سدباب کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نےمزید کہا کہ 7 دنوں کے بعد میں خود چیک کروں گا کہ نصابی کتابیں تقسیم ہوئی ہیں یا نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں کی گرانٹ فوری جاری کرنے  کی ہدایت بھی دی گئیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی