پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہونا چاہیے، آئی ایم ایف

 

پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہونا چاہیے، آئی ایم ایف

پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہونا چاہیے، آئی ایم ایف

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سےشعبہ توانائی میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بریفنگ میں پاکستان کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر طبقے پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی وضع کرنےکی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ممکن ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کرنا ممکن ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی