اسلام آباد :شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد :شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کےمطابق میٹروپولیٹین کارپوریشن کی جانب سےاسلام آباد کے شہریوں پر پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے رہائشیوں کے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی وغیرہ کے چارجز200 فیصدبڑھائے جائیں گے جس کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ٹیکسز میں اضافے پر 27اور 28نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔

ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کواگر ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا گیاتو اضافے کی منظوری دی جائےگی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی