عراق:شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 113 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

 

عراق:شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 113 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

عراق:شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 113 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

تفصیلات کے مطابق عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب 113 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتشبازی کے سامان سے لگی تھی، حادثے کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے، تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی