بنگلہ دیش: ٹرین حادثے میں 17 افراد جانبحق

 

بنگلہ دیش: ٹرین حادثے میں 17 افراد جانبحق

بنگلہ دیش: ٹرین حادثے میں 17 افراد جانبحق

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ بنگلہ دیش میں مال بردار ٹرین اور مسافر ٹرین کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ بنگلہ دیش کےمشرقی علاقے بھیراب میں پیش آیا، جہاں مال بردار ٹرین ایک اسٹیشن پر مخالف سمیت سے آنے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش کی سرکاری ریلوے کے جنرل منیجر ناظم الاسلام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مال گاڑی اشارے پر نہیں رکی۔ بنگلہ حکام نے ٹرین حادثے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہےجبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی