مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی

 

مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی

مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں مانچسٹر میں انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مہوش حیات نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔ اس پرخاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا۔ اداکارہ نے کہاکہ میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مہوش حیات نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی