ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ، قیمت 281 روپے ہو گئی

 

ڈالرکی قیمت

ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ، قیمت 281 روپے ہو گئی

تفصیلات  کے مطابق آج بروزپیر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں45 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 280 روپے 55  پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔  ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار112 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی