انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

تفصیلات کے مطابق  پلیئر ایجنٹ کمپنی سے تعلق کے الزام کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کال آئی ہم نے 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے،میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے۔

تحقیقات مکمل ہونےکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں، بغیر تحقیق کے بات تکلیف دیتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ میں سمجھتاہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتاہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھےگا توبہتر ہے سائیڈ پر ہو جاؤوں۔

واضح رہے کہ انضمام الحق پر برطانیہ میں پلیئرز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کا الزام ہے۔ اور انہوں نے بورڈ سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی