حالیہ جنگ میں اسرائیل کو تین ہفتوں کے دوران 17 ارب ڈالر کا نقصان

 

حالیہ جنگ میں اسرائیل کو تین ہفتوں کے دوران 17 ارب ڈالر کا نقصان

حالیہ جنگ میں اسرائیل کو تین ہفتوں کے دوران 17 ارب ڈالر کا نقصان

تفیلات کے مطابق غزہ فلسطین کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو  تین ہفتوں کے دوران نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسرائیل مشرق وسطی میں 500 ارب ڈالر کی طاقتور معیشت میں سے ایک ہے اور حالیہ حماس کی جانب سے حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر اس کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول ٹیکنالوجی، تعمیرات، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصدپراجیکٹس منجمد ہو چکے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔

اسرائیل کے معاشی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ بتائے جارہےہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی