ڈیڈ لائن ختم ، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کل سے آپریشن شروع

 

ڈیڈ لائن ختم ، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کل سے آپریشن شروع

ڈیڈ لائن ختم ، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کل سے آپریشن شروع

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔ کل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پکڑ کر ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چمن میں کرائے پر رہنے والے افغان باشندوں کو گھر خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔اعلانات میں واضح کیا جارہا ہے کہ کل سے آپریشن کرکے پکڑ دھکڑ شروع ہو جائے گی۔

 محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پشاور، ہری پور اور ضلع خیبر میں عارضی کیمپ قائم کیے ہیں جن میں سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پشاور کے عارضی کیمپ میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے واپسی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے، کسی قسم کی مدد کیلئےہیلپ لائن نمبر کا اجراء بھی کیا گیا ہے جس پر غیرقانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی کے علاوہ دیگر مسائل کی صورت میں رہنمائی بھی مل سکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا سے اب تک 90 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین طورخم باڈرکے راستے افغانستان جا چکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی