نامعلوم افراد کی دو طالبات کے اغوا کی کوشش پر تحقیقات شروع

 

نامعلوم افراد کی دو طالبات کے اغوا کی کوشش پر تحقیقات شروع

نامعلوم افراد کی دو طالبات کے اغوا کی کوشش پر تحقیقات شروع

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کی دو طالبات کے مطابق یونیورسٹی کے باہر سلور جوبلی گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں زبردستی رکشا میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

طالبات نے دعوی کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ کے باہر شادی ہال کے قریب وہ اپنی دیگر ساتھی طالبات کے ہمراہ موجود تھیں کہ رکشا میں سوار افراد وہاں پہنچے اور انہیں اسلحے کے زور پر رکشا میں بٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ جس پروہ فوری طور پر وہاں سے شور مچاتی ہوئی بھاگ گئیں جس کی وجہ سے رکشا میں سوار افراد بھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق طالبات کے اغوا کی کوشش کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،  جس جگہ طالبات کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس جگہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس واقعے کی نوعیت کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی جاسکتی، دعویٰ کرنے والی طالبات کی دیگر ساتھیوں کو تلاش کیا  جا رہا ہے، ان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد صورتحال کچھ واضح ہوسکے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی