آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں45 روپے کمی، چینی بھی سستی

 

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں45 روپے کمی، چینی بھی سستی

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں45 روپے کمی، چینی بھی سستی

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

جاری کیے گئے اعدادوشمار  کے مطابق چکن کی قیمت میں چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی