سونے کی قیمت میں 1650 روپے کا اضافہ، قیمت 2لاکھ 13 ہزار ہوگئی

 

پاکستان میں سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں 1650 روپے کا اضافہ، قیمت 2لاکھ 13 ہزار ہوگئی

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دوبارہ سے اضافہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق آج صبح سونے کے نرخوں میں 1650 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئے نرخ ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی