کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ضلع ملیر میں 3.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔  زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے قائد آباد، لانڈھی، مسلم آباد، بھینس کالونی، بن قاسم، گلشن حدید،  مجید کالونی، مظفرآباد، شاہ لطیف ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کی وجہ سےلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی