بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

 

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

تفیلات کے مطابق بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے بھی کئی اداکار آواز اٹھاچکے ہیں۔ ان اداکاروں میں سونم کپور ،گوہر خان اور سوارا بھاسکر شامل ہیں۔ ان اداکاروں کی جانب سے فسطین کے حق میں سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں


جس کے بعد صارفین ثنا خان کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پیغام کے منتظر تھے اور جب ثنا خان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا تو صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اس کے بعد ثنا خان نے فلسطین کے حق میں انسٹا گرام اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے رحم اور  بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں،  پریشان نہ ہوں  آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے’۔

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں


اسی طرح ثنا خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی دوسری اسٹوری میں درج تھا کہ میں کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی ہوں اور کل بھی فلسطین کے ساتھ رہوں گی۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی