سابق وزیراعظم نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی

 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان کی حدود اور پھر اسلام آباد میں داخل ہونے پر نواز شریف کے طیارے کو اے ٹی سی کی جانب سےخوش آمدید کہا گیا۔

نواز شریف کا طیارہ جب اسلام آباد ایئر ریڈار کی حدود میں پہنچا تو اسلام آباد ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا۔

ٹریفک کنٹرول کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل ملنےکے بعد طیارہ لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے پر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے نوازشریف کے طیارے کی رہنمائی کی اور نواز شریف کے چارٹر طیارے کو خوش آمدید کہا گیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھی نوازشریف کو پنجابی زبان میں جی آیاں نوں کہا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی