بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان 'تیج' کی شدت میں اضافہ

 

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان 'تیج' کی شدت میں اضافہ

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان 'تیج' کی شدت میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجودسمندری طوفان 'تیج' شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ طوفان گوادر کے جنوب مغرب سے 1600 کلو میٹر  اور کراچی کے جنوب مغرب سے 1850کلو میٹر کی دوری پرموجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی طرف ہے اورپاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق طوفان یمن کے شہر الغیضہ کے جنوب سے 175 کلومیٹر دور ہے، ماہرین ماحولیات کے مطابق آج رات طوفان کے یمنی ساحل سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی