بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی موت کی وجہ سامنے آگئی

 

بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی موت کی وجہ سامنے آگئی

بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی موت کی وجہ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے، تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بلال پاشا کا  خون میں لت پت  جسد ان کے گھر پایا گیا جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری، ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا، رپورٹس میں بتایا گیا کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنے کا زخم پایا گیا ہے۔

بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی