غزہ میں ملبے تلے دبے ایک نومولود بچے کو 37 روز بعد زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو

 

غزہ میں ملبے تلے دبے ایک نومولود بچے کو 37 روز بعد زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو

غزہ میں ملبے تلے دبے ایک نومولود بچے کو 37 روز بعد زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کے پیش نظر ہونے والی تباہی میں ایک عمارت کے  ملبے تلے دبے ایک نومولود بچے کو 37 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ  معجزاتی طور  پر  زندہ بچ جانے والے نومولود کے والدین اسرائیلی حملے میں زندہ بچ گئے یا وہ شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری میں اب تک15 ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں جن میں  6 ہزار ایک سوپچاس بچے اور 4 ہزارسے زائد خواتین شامل ہیں۔

پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری دن تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی، جس کے بعد ملبے تلے دبے افرادکی تلاش کے کام میں تیزی آئی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق 6 ہزار  سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی