آئندہ سال حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی کا اعلان

 

آئندہ سال حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی کا اعلان

آئندہ سال حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کرتے ہوئے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی کر نے کا اعلان کیا ہے۔

نگران وفاقی وزیربرائے مذہبی امور انیق احمد کے مطابق حج پیکج میں بغیر کسی سمجھوتےکے ایک لاکھ روپے کم کر دیئےگئے ہیں۔ حج پیکج کی نئی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپےہوگی جبکہ گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزارروپے کا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر انیق احمدنے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر3 مہینے کام کیا اور سعودی حکومت کی جانب سے حج پالیسی سے متعلق بھرپور تعاون کیاگیا۔

انیق احمد نے مزیدکہا کہ تمام حاجیوں کو موبائل اپلیکیشن فراہم کی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے، نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن کام کرتی رہے گی۔ حج کے دوران حجاج لاتعداد کالز پاکستان کر سکیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی