موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی متوقع

 

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی متوقع

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی متوقع

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمتوں میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدرمستحکم ہونے کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں ڈالر کی قیمت سے تعلق رکھنے والی تقریبا تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہےاسی سلسلے کے پیش نظرموٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے مطابق موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سےجو خبریں گردش کررہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کی قیمتیں پہلے ہی فی ڈالر 250 یا 255 روپے کے وقت طے ہوئی تھیں لہٰذا اب کمی ممکن نہیں۔

نئی حکومت آنے پر شاید ان کی قیمتیں کم ہوجائیں لیکن فی الحال 2 سے 3 ماہ تک قیمتیں کم ہوں گی اور نہ ہی بڑھیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی