دبئی:گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، مزید بارش کی پیشگوئی

 

دبئی:گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، مزید بارش کی پیشگوئی

دبئی:گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، مزید بارش کی پیشگوئی

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارش برسنے کے بعدسڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے، فجیرہ اور ابوظہبی میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ آج مزید بارش کی پیشگوئی  کی جارہی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

شدید بارش کے بعدسڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

 روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دبئی آنے والے افراد کو شیخ محمد بن زاید روڈ کی بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی