سیمنٹ کی فی بوری کی قیمتوں میں اضافہ

 

سیمنٹ کی فی بوری کی قیمتوں میں اضافہ

سیمنٹ کی فی بوری کی قیمتوں میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کی رییٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آيا۔

گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رواں ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔

ماہرین کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گوجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1240 ، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1212، بہاولپور 1230، پشاور 1177 اور بنوں میں 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، کراچی 1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے دیکھنے میں آئی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی