پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

 

پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سموگ کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرحکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سےاس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق ماسک کی پابندی لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی