ڈبلن میں چاقو حملے میں 5 افراد زخمی، ہنگامے پھوٹ پڑے

 

ڈبلن میں چاقو حملے میں 5 افراد زخمی، ہنگامے پھوٹ پڑے

ڈبلن میں چاقو حملے میں 5 افراد زخمی، ہنگامے پھوٹ پڑے

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو حملے میں بچی سمیت 5 افراد کے زخمی ہونےکے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلن میں چاقو حملے کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑےہیں اور مشتعل افراد نے ٹرام سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کی جانب سے امیگریشن کی سہولیات فراہم کرنے والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی