سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، کئی زخمی

 

سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، کئی زخمی

سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، کئی زخمی

تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے 3 سیاح جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔

مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کالام اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو کالام میں پشمال کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جو سیر کیلئے سوات آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئے ، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے حادثے میں سیاحوں کی  ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی