لاہور سمیت 10 اضلاع میں دو دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

 

لاہور سمیت 10 اضلاع میں دو دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

لاہور سمیت 10 اضلاع میں دو دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں دو دن تمام اسکولز بند ہوں گے۔ جمعہ اور ہفتے کے دن بازار 3 بجے کھلیں گی اوراتوار کو ہر طرح کاکاروبار بند رہے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دیں گے، اسموگ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کاا ستعمال کریں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز مال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا اور شہری صرف سائیکل چلاسکیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی