سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

 

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع کی جائے گی، جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔  خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ درخواستوں کی وصولی 15 بینکوں میں ہوگی اور دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی