پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ

 

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں حالیہ مالی سال کے پہلے 4 مہینوں کے دوران 29.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریکارڈ کیلے گئےاعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 2,767,606ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال  2023کی اسی مدت کے دوران 2,129,652ملین روپے کی برآمدات کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر 104,025ملین روپے، ریڈی میڈ گارمنٹس 76,920 ملین روپے، بیڈ ویئر 68,298ملین روپے، چاول 66,558ملین روپے، سوتی کپڑے کی47,758ملین روپے کی برآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا 33,897ملین روپے، چاول باسمتی 18,783ملین روپے، سوتی دھاگہ 25,838ملین روپے،  تولیے 26,312ملین روپےاور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیاء 17,980 ملین روپے اورالیکٹرک مشینری اور آلات 73,778ملین روپے کے درآمد کئے گئے۔

اس کے علاوہ پلاسٹک مواد 57,994ملین روپے، موبائل فونز 46,523ملین روپے،  پام آئل 57,674ملین روپے، آئرن اینڈ اسٹیل 51,121ملین روپے، گندم 33,815ملین روپے اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی