بجلی کی قیمت میں مزید 3.53 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

 

بجلی  کی قیمت میں مزید 3.53 روپے فی یونٹ اضافےکا امکان

بجلی  کی قیمت میں مزید 3.53 روپے فی یونٹ اضافےکا امکان

تفصیلات کے مطابق بجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے سبب صارفین کو 40 ارب روپے کا مزیدبوجھ برداشٹ کرنا پڑے گا۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 3 روپے 53 پیسے اضافے کی نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گی۔ نرخوں میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی